دنیا کا میلا ترین شخص دہائیوں بعد نہانے سے انتقال کرگیا، امو حاجی کا تعلق ایران سے تھا۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی اِرنا کے مطابق امو حاجی تقریباً نصف صدی سے نہایا نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
رشی سونک کے انتخاب پر امیتابھ بچن خوشی سے بے قابو
94 سالہ شخص کا تعلق ایران کے جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ سے تھا، اور وہ غیرشادی شدہ تھا۔
مقامی عہدیدار نے بتایا کہ حاجی بیمار پڑنے کے ڈر سے نہاتا نہیں تھا لیکن کچھ مہینے پہلے گاؤں والوں نے اسے زبردستی نہلا دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 2013 میں دنیا کے میلے ترین آدمی پر دستاویزی فلم ’دی اسٹرینج لائف آف امو حاجی‘ بھی بنائی گئی تھی۔