اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی عدالت اے ٹی سی نے ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:ارشد شریف کا قتل ٹارگٹ کلنگ، میں نے ہی ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، عمران خان
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صالح محمد کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے ساتھ اسلام آباد پولیس نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔ ان کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر لی گئی۔