اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج نابلس شہر میں چھاپے مارے جس کے دوران فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں فریڈم فائٹر ودیع الحوح بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہناہے نابلس میں فلسطینی گروپ عرین الاسود کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فورسز نے اس کارروائی کا مقصد فلسطینیوں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کو نشانہ بنانا قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:نومنتخب برطانوی وزیراعظم کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟
اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسزکے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔