ارشد شریف کو پولیس نے شناخت میں غلطی پر گولی ماری۔ کینین میڈیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیروبی: کینین میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی اور معروف اینکر ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے شناخت میں غلطی پر گولی ماری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینین پولیس افسر نے صحافی ارشد شریف پر فائرنگ کی تصدیق کردی۔ کینین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارشد شریف پولیس کی طرف سے سر میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فوری معطل کرنیکی استدعا مسترد

کینین میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات انڈپینڈینٹ پولیس اور سائٹ اتھارٹی کرے گی۔ قتل کے متعلق تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی۔ صحافی ارشد شریف کو پولیس نے شناخت پر غلطی کے باعث فائرنگ کرکے قتل کیا۔

اس حوالے سے کینین میڈیا (اسٹار ڈاٹ کو) کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو اتوار کی شب نیروبی مگاڈی ہائی وے پر گولی مار کر شہید کیا گیا جسے پولیس نے شناخت میں غلطی قرار دیا ہے۔

اسٹار ڈاٹ کو کے مطابق ارشد شریف کو سر میں گولی ماری گئی اور جبکہ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور مبینہ طور پر روڈ بلاک کو عبور کر گئے تھے جو گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیے جانے سے قبل مگاڈی ٹاؤن سے نیروبی کی طرف آرہے تھے جب انہیں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک سینئر کینین پولیس افسر نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا جبکہ پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ پنگانی کے علاقے میں اغواء کار ایک گاڑی میں فرار ہورہے ہیں، انہیں روکا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیروبی پولیس کا کہنا ہے کہ پنگانی کے علاقے میں ایک بچے کو اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کار اسے گاڑی میں لے کر نکلنے والے تھے۔

کچھ ہی وقت کے بعد ارشد شریف کی گاڑی روڈ بلاک سے گزری جن کو روکا گیا اور اپنی شناخت کرانے کی ہدایت کی گئی تاہم ارشد شریف نہیں رکے اور ان کی گاڑی روڈ بلاک عبور کر گئی۔

بعدازاں پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی کا مختصر تعاقب کیا اور گولیاں چلائیں جن کے نتیجے میں معروف اینکر ارشد شریف جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related Posts