بیلرائیو: ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں آئر لینڈ نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے 129 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کی ٹیم سری لنکن باؤلنگ کے سامنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی وکٹ 2، دوسری 26، تیسری 55، چوتھی 60 جبکہ پانچویں 107 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا
آدھی آئرش ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بھی وکٹس گرنے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ چھٹی اور ساتویں وکٹ 117، آٹھویں 118 کے مجموعی اسکور پر گری۔ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر128 رنز اسکور ہوئے۔
دوسری جانب سری لنکا نے آئرش ٹیم کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی 5 اوورز میں سری لنکن اوپنرز نے بغیر کسی نقصان کے 45 رنز بنالیے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آج ہونے والے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمز مدِ مقابل ہوں گی۔
آج دنیائے کرکٹ کی دو اہم ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارتی ٹیم پاکستان کا سامنا کرے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا۔