الیکشن کمیشن نے عمران خان کے این اے 45 کا الیکشن لڑنے پر اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا
توشہ خانہ کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ سنانے کے بعد عمران خان کے این اے 45 کا ضمنی الیکشن لڑنے پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان این اے 45 کرم کا الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے الیکشن کمیشن سے رائے طلب کر لی جس پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے انٹرویو میں بھاری کانٹ چھانٹ کا انکشاف

قانونی رائے طلبی پر الیکشن کمیشن نے مشاورت کے بعد ریجنل الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45کی نشست کیلئے کرم میں ضمنی انتخابات 30ا کتوبر کو ہوں گے جبکہ عمران خان حلقے سے الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گزشتہ روز مقدمے کی ہفتے کو سماعت کی استدعا مسترد کردی تھی۔

ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کا نااہلی سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست کی سماعت بھی پیر کو ہوگی جس کے بعد نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔

 

Related Posts