30 سال طیاروں کو اڑانے کے بعد سعودی پائلٹ کی ریٹائرمنٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ پائلٹ کی آخری پرواز کے وقت ان کو الوداعی لمحات نے سعودی شہریوں کو بھی غمزدہ کردیا۔
سعودی ایئر لائنز ’’طیران ناس‘‘ نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں پائلٹ کیپٹن جمال المھنی کی الوداعی اور آخری پرواز کے مناظر دکھائے گئے۔
جدہ سے ریاض کی اس پرواز میں پائلٹ نے مسافروں کے ساتھ بھی اظہار خیال کیا۔ سعودی شہریوں نے امید اور نیک خواہشات کے ساتھ ان مناظر کو دیکھا۔
#شكراً_كابتن_جمال بحجم السماء التي حَلقت بنا فيها فرحاً على مدى 30 عاماً.❤️????#طيران_ناس pic.twitter.com/qL7NztTxAK
— flynas طيران ناس (@flynas) October 19, 2022
جمال نے ہوا بازی کے شعبے میں 30 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔ جس میں ایئر لائنز ’’ طیران ناس‘‘ کے ساتھ ان کے 12 سال بھی شامل ہیں۔ انہوں نے پروازوں کے دوران 22 ہزار سے زیادہ گھنٹے ہواؤں میں گزارے۔
ویڈیو کے دوران جدہ سے دارالحکومت ریاض جانے والی پرواز کے دوران پائلٹ اس وقت حیران رہ گیا جب اس کو آخری پرواز پر زبردست طریقے سے الوداع کیا گیا۔
دوران پرواز کیپٹن جمال کو تالیوں کی گونج میں مناسب جشن کے الفاظ کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ مسافروں کی خوشی، ان کی دعائیں اور دل چھونے والے الوداعی لمحات دیکھنے میں آئے۔
’’ طیران ناس‘‘ نے پائلٹ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں شکریہ اور تعریفی کلمات سے نوازا۔
کلپ کا اختتام کپتان کی شرٹ پر وفاداری، شکریہ اور تشکر کے الفاظ لکھ کر ہوا۔ ٹویٹ کرنے والوں نے ہیش ٹیگ “شکریہ کیپٹن جمال” پر بھی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔