سڈنی: نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کو 89 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے۔ آسٹریلین ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 111 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا
آسٹریلیا کے بیٹرز کو شروع ہی سے کیوی باؤلرز کا سامنا کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پہلی وکٹ 5، دوسری 30، تیسری 34، چوتھی 50 جبکہ پانچویں 68 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
کینگروز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ چھٹی وکٹ 82، ساتویں 89، آٹھویں اور نویں 109جبکہ دسویں 111 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
کیوی ٹیم کے باؤلرز میں سے ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے 3، 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر نمایاں رہے۔ کیوی ٹیم نے میچ باآسانی 89رنزکے طویل فرق سے جیت لیا۔
قبل ازیں کیوی بیٹر ڈیوون کانوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر کیوی ٹیم کی جانب سے 201 رنز کا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اوپنر فن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔