اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گھیراؤ جلاؤ اور لڑائی بھڑائی بے شک ریاست کو خطرات میں ڈال دینگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ 10 ماہ بعدعام انتخابات یا 10 برس کا انتظار؟
10ماہ بعدعام انتخابات یا10برس کا انتظار
گھیراؤ جلاؤ لڑائ بھڑائ بے شک ریاست کوخطرات میں ڈال دینگے
ماوراۓ آئین اقدامات وحادثات سے بچاجاۓ
ضداناخوف کے بت توڑڈالیں
ریاست کوچلنے دیں ،جموریت رھی توموقعے بہت
غیرمتنازعہ فری وفئیرالیکشن ، چارٹر آف اکانومی ،نیامیثاق جمہوریت واحدراستہ ھیں— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 20, 2022
انہوں نے کہا کہ گھیراؤ جلاؤ لڑائی بھڑائی بے شک ریاست کوخطرات میں ڈال دینگے، ماورائے آئین اقدامات وحادثات سے بچاجائے، ضد انا خوف کے بت توڑڈالیں اور ریاست کوچلنے دیں۔
شہباز شریف تو شو پیس ہیں، اصل فیصلے تو لندن میں ہورہے ہیں۔ شیخ رشید
ٹوئٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جموریت رہی تو موقعے بہت غیرمتنازعہ فری وفئیرالیکشن، چارٹر آف اکانومی، نیامیثاق جمہوریت واحد راستے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے ،نظریہ ضرورت اور سیاسی انتقام کوملکرہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے، پاکستان کو جینے دو میرا پیغام اخوت یے جہاں تک پہنچے۔