سوات میں دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات میں دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
سوات میں دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

سوات کے علاقے مینگورہ میں دہشت گردی کے خلاف اور امن امان کے حق میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نشاط چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں عوام کا جم غفیر شریک ہوا، مظاہرین کی بڑی تعداد نے اپنے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا نے دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرے سے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد، منظور پشتین، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی اور افراسیاب خٹک سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ سوات میں بے امنی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:سب انسپکٹر کو شہید کرنیوالے 5 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کے خلاف کارروائی کرے اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

Related Posts