یہود مخالف پوسٹ کرنے پر موسیقار کین ویسٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہود مخالف پوسٹ کرنے پر موسیقار کین ویسٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل
یہود مخالف پوسٹ کرنے پر موسیقار کین ویسٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل

یہود مخالف پوسٹ کرنے کے بعد امریکی موسیقار کین ویسٹ کے  ٹوئٹر اور انسٹاگرام معطل کردیے گئے ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ یہود مخالف پوسٹ کرنے پر اُن کے اکاؤنٹ کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ موسیقار نے دو ٹوئٹس شیئر کی تھیں جس کے بعد اُن کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔ اِن ٹوئٹس میں انہوں نے یہودیوں کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس کے ردعمل میں اُن کے دونوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے۔

قبل ازیں کین ویسٹ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی تھیں، امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیشن اور ایتھلیٹک جوتوں کے کاروبار سے منسلک 43 سالہ کین ویسٹ کے اثاثوں کی مالیت 6.6 ارب ڈالر ہے۔

رواں برس فروری میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کین ویسٹ نے اپنی اہلیہ کم کاردیشیان کے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کین ویسٹ کے میوزک کیٹالوگ کی مالیت 110 ملین ڈالر ہے اور ان کے پاس نقدی اور اسٹاک کی مد میں 122 ملین ڈالر ہیں۔

Related Posts