اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 96 کلوگرام منشیات برآمد کرلی اور پشاور کے رہائشی 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 61 کلو 200 گرام چرس اور 34 کلو 800 گرام افیون شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 4 افراد بے ہوش ہوگئے

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے بس اڈا کوئٹہ پر کارروائی کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ کے رہائشی ملزم سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمدگی پر کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts