نیوزی لینڈ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری
نیوزی لینڈ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں برس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پاکستان اور کیوی ٹیم کے مابین 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ بورڈ نے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کیوی ٹیم 2 مراحل میں پاکستان آئے گی۔ پہلے مرحلے کا دورہ 27 دسمبر سے 15 جنوری تک جاری رہے گا جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کا سب سے بلند کرکٹ گراؤنڈ پاکستان میں کہاں واقع ہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ تیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہیں جبکہ 3 ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں جبکہ دوسرا 4سے8جنوری تک ملتان میں ہوگا۔

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں نیوزی لینڈ ٹیم 13 اپریل سے 7 مئی تک 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

ابتدائی 4 ٹی 20 میچز کراچی میں 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے میچز 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ آخری 3 ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں یکم، 4اور 7 مئی کو ہوں گے۔

Related Posts