دیپکا پاڈوکون نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیپکا پاڈوکون نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟
دیپکا پاڈوکون نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟ اس حوالے سے انہوں نے اپنے چاہنے والو ں کو آگاہ کیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ڈپریشن کے دوران اگر ان کی والدہ ساتھ نہ ہوتیں تو آج وہ نہ جانے کس حال میں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ دماغی صحت میں فیملی کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا علاج باقاعدگی سے کرارہی ہیں اور ڈاکٹر کے پاس جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اپنے کیس میں اگر میری والدہ نے میرے اندر پیدا ہونے والی علامات کی شناخت نہ کی ہوتی اور تو مجھے نہیں معلوم کہ آج میں کس حالت میں ہوتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک برس تک ڈپریشن کا شکار رہیں اور اس کے بعد ایک ادارے کی بنیاد رکھی جو دماغی صحت کے لیے کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:عتیقہ اوڈھو کا ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار خواتین کو انتہائی اہم مشورہ

انہوں نے بتایا کہ میرے والدین بنگلورو میں رہتے تھے اور جب وہ مجھ سے ملنے آتے تھے تو میں ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظاہر کرتی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے،مگر ایسا نہیں تھا۔

Related Posts