رحمتہ للعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد کی خوشی کے دن کے موقع پر عرب ممالک میں بھی جشن میلاد النبیﷺ مکمل مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
فلسطین، تیونس، شام، عراق، مصر اور لیبیا میں عاشقان رسولﷺ سے منفرد انداز میں نبی آخر الزمانﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
عالم نہیں، عاشق رسول ہوں، پاکستان میں کبھی قانون کی حکمرانی نہیں دیکھی، عمران خان
مساجد اور گلیاں سج گئیں، شمعیں روشن کی گئیں، میلاد کی محافل میں نبی پاک ﷺ کی شان میں درود و سلام پیش کیا گیا۔