شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں
شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں

معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل کے والد سنتوش سنگھ سوکھی گل کونامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ دھمکیاں دینے والے کی شناخت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

بھارتی اداکارہ کے والد نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص دھمکی دے رہا ہے کہ وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کر دے گا‘۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’دھمکی دینے والا شخص اپنا نام ہیپی بتا رہا ہے۔

شہناز گل کے والد کا مزید کہنا تھا کہ وہ متعدد ہندو اداروں کے ساتھ منسلک ہیں اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کی حمایت میں بولنا مہنگا پڑ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھی شہناز گل کے والد پر دو افراد نے قاتلہ حملہ کیا تھا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

Related Posts