لاہور: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے ایک اور جیت اپنے نام کرلی، قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 71 رنز سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ کے 17ویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں منعقد ہورہا ہے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے گئے، عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں:ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیتنے کیلئے 146رنز کا ہدف دیدیا
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی ٹیم 146 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر صرف 74 رنز بناسکی،یو اے ای کی جانب سے خوشی شرما نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 20 رنز بنا سکیں۔