شرحِ سود تبدیل نہ کرنیکا امکان، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرحِ سود تبدیل نہ کرنیکا امکان، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریگا
شرحِ سود تبدیل نہ کرنیکا امکان، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریگا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل آئندہ 7 ہفتوں کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا جبکہ ماہرین نے شرحِ سود تبدیل نہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرحِ سود 15 فیصد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام تک موجودہ شرحِ سود برقرار رکھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ، ڈار کی محنت رنگ لارہی ہے۔وزیراعظم

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ کا ایک اہم حصہ ستمبر میں افراطِ زر کی شرح میں 23اعشاریہ 2 فیصد کی کمی مدِ نظر رکھتے ہوئے 25 سے 50 بیس پوائنٹس کی کمی کے امکانات مسترد نہیں کرتا۔

اگست کے دوران افراطِ زر کی شرح 27 اعشاریہ 3 فیصد رہی جو 47 سال کی بلند ترین شرح سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کنٹرول شدہ معیشت چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں جو شرحِ سود نرم رکھیں گے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں کسی تبدیلی کا خدشہ تو نہیں تاہم اسٹیٹ بینک کی کل اعلان کی جانے والی مانیٹری پالیسی کے متعلق کچھ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 50 بیس پوائنٹس کم کیے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ مانیٹری پالیسی میں کسی بھی کمی بیشی کی توقع نہ رکھنے والے ماہرین میں پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ سربراہ سمیع اللہ طارق اور عارف حبیب لمیٹیڈ کی ماہرِ معاشیات ثنا توفیق شامل ہیں۔

Related Posts