دی لیجنڈ آف مولا جٹ عربی ترجمے کے ساتھ سعودی عرب میں دکھائی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ عربی ترجمے کے ساتھ سعودی عرب میں دکھائی جائیگی
دی لیجنڈ آف مولا جٹ عربی ترجمے کے ساتھ سعودی عرب میں دکھائی جائیگی

ریاض: فواد خان، حمزہ عباسی اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ عربی ترجمے کے ساتھ سعودی عرب میں بھی دکھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سینما گھر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو عربی ترجمے کے ساتھ سعودی ناظرین کو دکھانے کیلئے تیار ہیں۔فلم میں فواد خان اور حمزہ عباسی کی اداکاری کے چرچے سعودی عرب پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پوسٹرز جاری کردیے گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل معروف اداکار فواد خان نے مولا جٹ میں اداکاری کے سلسلے میں سب سے بڑا چیلنج حمزہ عباسی جیسے اداکار کے سامنے پنجابی میں ڈائیلاگ بولنے کو قرار دیا تھا۔

سعودی عرب کے سینما گھروں میں عربی زبان میں ڈب کی گئی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش رواں ماہ 13 اکتوبر سے شروع ہوجائے گی۔ فلم کے ٹریلر کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی سراہا جارہا ہے۔ 

قبل ازیں بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پوسٹرز جاری کردیے گئے۔فلم کی پروڈکشن کے فرائض عمارہ حکمت نے سرانجام دئیے، فلم طویل عرصے تک مختلف تنازعات کا شکار رہی۔

Related Posts