نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا، بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ آج لڑکوں نے بے خوف کرکٹ کھیلی۔

پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آج ہماری ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی، جس کے باعث فتح نصیب ہوئی۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 4پوائنٹس حاصل کرلئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے شاندار 79 رنز اور حارث رؤف کی تین وکٹیں بھی قومی ٹیم کی جیت میں شامل تھیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سابق کپتان نے کہا کہ بہت ہی شاندار، آج گیم پلان ہمارے حق میں رہا، بابر اعظم کو مبارکباد، شاداب خان اور حارث رؤف کو بھی شاباش۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر دوسری فتح اپنے نام کرلی

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ آج میں نے ماضی کے مقابلے میں خوف سے آزاد کرکٹ دیکھی، شاباش پی سی بی اور کرکٹ ٹیم۔

Related Posts