نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف میچ سے قبل شدید سرد موسم میں بھرپور ٹریننگ کی۔
سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں اُترنے کی بھرپور تیاری کرلی، کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث اِن ڈور ٹریننگ کی۔ قومی کرکٹرز نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کل بروز جمعہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی اور ا س سیریز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیے اہم تصور کیا جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
Boys sweating hard in the cold weather of Lincoln ????#NZTriSeries #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/MnynD8hQLx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2022
آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟ شاداب خان مداح پر برہم
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار ریکارڈ ہے، پاکستان نے پچیس میں سے پندرہ میچز اپنے نام کر رکھے ہیں جبکہ دس میں انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
علاوہ ازیں بنگلہ دیش کیخلاف بھی قومی ٹیم کو عددی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پندرہ میں سے تیرہ میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔