فواد خان کو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد خان کو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟
فواد خان کو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟

کئی برسوں سے مختلف تنازعات کا شکار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کا وقت بالکل قریب ہے کیونکہ یہ فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فواد خان نے فلم میں مولاجٹ کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے حال ہی میں فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کی ہے۔

فواد خان کے مطابق ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں اداکاری کے دوران اُن کا سب سے بڑا چلینج پنجابی تھا کیونکہ انھیں درست پنجابی کی ادائیگی میں بہت مشکل آتی تھی، ایسے میں فلم کے مصنف ناصر ادیب نے پنجابی کے صحیح تلفظ اور الفاظ کی درست ادائیگی میں اُن کی بہت زیادہ مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اصل مولاجٹ کو ابھی تک نہیں دیکھا ہے کیونکہ اُس میں جو پنجابی استعمال کی گئی ہے وہ اُن کیلئے سمجھنا بہت زیادہ مشکل ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور گوہررشید نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستانی فلمی صنعت کی اب تک کی مہنگی ترین فلم ہے جس کے مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کیے ہیں، یہ فلم 1979 کی شہرہ آفاق فلم ’مولاجٹ ’ کا ری میک ہے۔

Related Posts