سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 4 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیرکا 3 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور
سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیرکا 3 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہنواز کا 4 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے ملزم شاہنواز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ ایاز امیر کو موبائل فون کی سپرداری دی جائے۔ جج نے حکم دیا کہ اگر اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے تو موبائل فون واپس کریں۔

پولیس نے عدالت سے شاہنواز امیر کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ اکاؤنٹ کی تفصیل لینی ہے ملزم مختلف اوقات میں رقم منگواتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد کسی سے رابطے میں تھا

جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ابھی کتنے دن کا ریمانڈ ہوچکا ہے ؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ آج تک 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔ بعدازاں عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا۔ ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی اور شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔

شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی جبکہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی 3 ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا اور پھر دونوں نے شادی کر لی۔

 

Related Posts