دو مذہبی گروہوں میں تصادم کے بعد عبد اللہ شاہ غازی مزار زائرین کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دونوں گروہوں کے درمیان تصادم مزار کے انتظامات پر ہوا۔

کراچی کے ساحل سمندر پر معروف بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر گزشتہ رات 2 مذہبی گروہوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مزار کو تین دن کیلئے بند کر دیا۔

تصادم کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروہوں کے افراد کو منتشر کیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مزار کوگھیرے میں لے کر زائرین کے لئے مزار کو 3 دن کے لیے بند کردیا۔

پولیس نے مطابق 200 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تصادم مزار کے انتظامات سنبھالنے کے معاملے پر ہو ا، ذرائع کا کہنا ہے کہ متصادم جماعتوں میں سے ایک کا تعلق بریلوی مکتب فکر سے جبکہ دوسری کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔ پولیس کے مطابق حالات کنٹرول میں ہیں۔

مزار کے اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی زائر کو مزار کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Posts