حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو 30ارب ڈالر کی ضرورت، امداد یا بھیک نہیں، انصاف چاہئے۔بلاول
پاکستان کو 30ارب ڈالر کی ضرورت، امداد یا بھیک نہیں، انصاف چاہئے۔بلاول

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، خواہش ہے کہ عالمی برادری مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ مستقبل میں امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلابی پانی سے مگر مچھ باہر نکل آیا، عوام میں خوف و ہراس

بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ عالمی برادری ہمارا ساتھ دے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث خطے کے حالات بدل رہے ہیں۔

ملک بھر میں سرکاری نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے خودمختار ہیں اور ہم جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں۔

عسکری صورتحال کے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ پاکستان کے وزیر اعظم ہی کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان دیا تھا جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت وفاقی وزراء کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا۔

 

Related Posts