وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردیا۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی قیادت میں کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھی اپنا استعفی پیش کیا تھا، تاہم آج انہوں نے ضابطے کے مطابق وزیراعظم کو استعفی پیش کیا ہے جو جلد منظور کرلیا جائے گا۔

معلوم رہے کہ ن لیگ کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی جگہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دوبارہ عہدے دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے وہ لندن سے پاکستان واپس آچکے ہیں، امکان ہے کہ اسحاق ڈار کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Related Posts