پاکستان کے مشہورو معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے ماضی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکار ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔ اداکار عمران اشرف نے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شروعات میں سیٹ پر موجود اداکاروں کو چائے پیش کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایڈیٹنگ کے آفس میں ہی رہتے تھے اسی لیے میٹنگ کیلئے آنے والے اداکاروں کو چائے پیش کیا کرتے تھے۔
قبل ازیں اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے کیونکہ اُن کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے کرن اشفاق رکھ دیا تھا، تاہم ابھی تک اس حوالے سے اداکار کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔