واشنگٹن: امریکی حکومت نے یوکرین جنگ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے جوہری ہتھیار استعمال کیے تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
اپنے حالیہ بیان میں امریکی مشیرِ سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ اگر روس یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرے تو امریکا کی جانب سے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ روسی فوج کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اتراکھنڈ میں نوجوان لڑکی کا مبینہ قاتل پلکت آریہ کون ہے؟
امریکی مشیرِ قومی سلامتی نے روس کی جانب سے یوکرین میں جاری فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس کو یہ حد عبور کرنے سے قبل سوچنا چاہئے۔
خیال رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے یوکرین جنگ کی مسلسل مخالفت جاری ہے جبکہ روس نے یوکرین کی 4 ریاستوں میں روس سے الحاق کیلئے ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے۔ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ الحاق کے فیصلہ کرنے والی ریاستوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔
دوسری جانب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ اختتام کی طرف بڑھنے کی بجائے مزید طول پکڑتی جارہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے شروع سے ہی حملہ منصوبے کے تحت نہیں کیا جبکہ مغربی ہتھیاروں سے لیس یوکرینی فوج نے توقع کے برخلاف بہت زیادہ مزاحمت کی ہے۔