کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق، اموات 79ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی  میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائم کے دوران قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔ 3 مسلح ملزمان نے سامان سپلائی کرکے گزر بسر کرنے والے شہری کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق

مقتول اسماعیل 3 بچوں کا والد تھا جس کی میت گھر پر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ رواں برس اسٹریٹ کرائمز کے دوران قتل کیے گئے افراد کی تعداد 79 تک جا پہنچی ہے۔ پولیس کو جرائم کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت یا تعاقب کرنے پر فائرنگ اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلح ڈاکو عوام کو دن دہاڑے لوٹ لیتے ہیں اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے جان لے لیتے ہیں۔ 

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عوامی مرکز کے قریب ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے پر ایک نوجوان کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ مقتول شہری کی 2 ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی جس کی اتوار کے روز عمرے کیلئے روانگی تھی۔ 

Related Posts