پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بلے باز محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔
Another excellent half-century by @iMRizwanPak ????
Pakistan are 82-0 after 10 overs ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/UYZb40aIdw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی اوپنرز نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔