اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس کی سماعت کل ہوگی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے دائر کی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق درخواست گزار کا مؤقف سنیں گے۔
حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض، قوم تیا ررہے، عمران خان
درخواست گزار محمد ساجد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کاغذاتِ نامزدگی میں بیٹی کا ذکر نہ کرکے جھوٹ بولا، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو آئین کی دفعہ 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم گھروں سے نکلنے کے لیے تیا رہے، حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے۔ نوجوان ساتھ دیں، ان کا مقابلہ کریں گے۔
گزشتہ روز کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک ہے، چوروں کو بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا۔آزاد انسان اوپر جاتے ہیں۔ غلام ملک ترقی نہیں کرتے، جن لوگوں نے ان کو مسلط کیا، وہ جانتے ہیں یہ حکم مانیں گے۔