وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندۂ خصوصی دلاور سید سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندۂ خصوصی دلاور سید سے ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندۂ خصوصی دلاور سید سے ملاقات

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورۂ امریکا کے دوران امریکی نمائندۂ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سیّد سے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات امریکی نمائندۂ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سیّد سے گزشتہ روز ہوئی جس میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور امریکا کی معاونت پر گفت و شنید ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے مابین دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ امریکی نمائندۂ خصوصی دلاور سیّد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس ہے۔ اس دوران وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے، ن لیگی رہنما 

خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں واشنگٹن کا دورہ کیا ہے جہاں ارکانِ کانگریس اور امریکی سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ اس دوران وزیر خارجہ امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل پر گفتگو ہوگی۔ 

قبل ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سیلاب سے ساڑھے 3 کروڑ افراد بے گھر ہوئے، پاکستان کو امداد یا بھیک نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہئے۔ 

Related Posts