چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔

پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ لیام ڈاؤسن اور ہیری بروک 34،34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، محمد رضوان88 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ آصف علی نے 3گیندوں پر 13رنز اسکور کئے۔

واضح رہے کہ  سیریز میں 2-2 سے برابر ہو گئی ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ مہمان ٹیم نے بھی 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا میچ آفیشلز کے سپلیمنٹری پینل کے لیے ماہوار وظیفے کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے میدان میں اتری ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

Related Posts