وزیر اعظم کی لیک کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی لیک کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے۔فواد چوہدری
وزیر اعظم کی لیک کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لیک کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے، ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبار کیلئے قوانین بالائے طاق رکھے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہبازشریف کو اس لیے لایا گیا یہ سارے حکم مانے گا، عمران خان

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قوانین کو بالائے پشت رکھنا تو شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے ہی لیکن 2 نجی ٹی وی چینلز کے نیوز ہیڈز کی شہباز شریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے۔ 

گزشتہ روز ہی اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آفس کی گفتگو ہیکرز کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 45 ہزار ڈالرز میں خریداری کیلئے دستیاب ہے، جس سے وزیر اعظم آفس کی سکیورٹی کی سطح سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک کے علاوہ اعظم تارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، خواجہ آصف اور وزیر اعظم کی پی ٹی آئی استعفوں پر بھی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے جسے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری شیئر کرتے نظر آئے۔ 

 

Related Posts