اسلام آباد: عدالت نے اہلیہ کے قتل کے جرم میں شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو کینیڈین نژاد سارہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا۔
ملزم شاہنواز کے وکیل نے کہا کہ یہ بلائنڈ مرڈر ہے اور قتل صرف الزام کی حد تک ہے، کیس میں پہلا ریمانڈ ہے، جس پر کوئی اعتراض نہیں۔
میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردونگا، جناح یونیورسٹی کی طالبات کا استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام
پولیس نے عدالت سے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے برآمدگی کرنی ہے، اس نے اپنی کینیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا۔
پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین ایاز امیر، ان کی اہلیہ ، ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کردی۔ عدالت نے ایاز امیر، ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے شاہنواز کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے صرف دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا۔