راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 81 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1735 تک پہنچ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 130 ہےجبکہ 2مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے 67 نئے کیسز رپورٹ،1مزید شہری جاں بحق
دوسری جانب شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مزید 261 کیسز سامنے آگئے۔
شہر قائد میں ڈینگی بخار کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑتی جارہی ہے، جس کے سبب کئی سرکاری اسپتالوں میں بستر بڑھا دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 323 کیس رپورٹ ہوئے، جس میں سے 261 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوچکی ہے، جن میں سب سے زیادہ اموات ضلع سینٹرل میں 13 ریکارڈ کی گئیں ہیں۔