اسلام آباد: ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈائریکٹر سیف سٹی کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع اُن کے گھر سے ملی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد، آئی جی اسلام آباد کا نوٹس۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔1/2
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 24, 2022
صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے کیخلاف درج کرلیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔