اسلام آباد تھانہ چک شہزاد کی حدود میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو جم کے ڈمبل سرپر مار کر بے دردی سے قتل کردیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایاز امیر کے 37 سالہ بیٹے شاہ نواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو جم کے ڈمبل سر پر مار مار کر قتل کردیا۔
پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور واقعے کی تفتیش کررہی ہیں۔
کراچی میں بلڈر کا قتل، موت سے پہلے مقتول کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
علاوہ ازیں مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایاز امیرضلع چکوال کے منجھے ہوئے صحافی، سیاست دان اور کالم نگار ہیں۔ ایاز امیر کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے ایک چھوٹے سے قصبہ (بھگوال ) سے ہے۔