ٹوئٹر نے پاکستان اور چین کیخلاف متحرک ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ بند کردیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے پاکستان اور چین کیخلاف متحرک ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ بند کردیے
ٹوئٹر نے پاکستان اور چین کیخلاف متحرک ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ بند کردیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان اور چین کے خلاف متحرک ہزاروں بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا پتا لگا کر انہیں بند کردیا۔

ٹوئٹر کے مطابق نیٹ ورک میں بھارت سے چلنے والے ایک ہزار 198 اکاؤنٹس شامل تھے جنہیں پلیٹ فارم پر ہیرا پھیری اور پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیا گیا۔

خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔ ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست، قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

قبل ازیں آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی اور اب امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Related Posts