ملک بھر میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق
ملک بھر میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 202افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث  30 ہزار 611جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دس منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنے والا ماسک مارکیٹ میں آگیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار  397 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.57 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 291 ہوگئی جبکہ کورونا کے 76مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  دُنیا بھر میں کورونا سے 61 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث  65 لاکھ  33ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

 دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں 2 روز قبل تک کورونا سے مجموعی طور پر 61کروڑ 81لاکھ  55ہزار 958افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ 33ہزار516افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 40ہزار194 افراد کی حالت بدھ کے روز تک  تشویشناک رہی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23ہزار 854 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 34لاکھ 83 ہزار 660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا رہا۔

Related Posts