ملک بھر میں سیلاب سے تباہی کی رپورٹ جاری، 1ہزار 596 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سیلاب سے تباہی کی رپورٹ جاری، 1ہزار 596 افراد جاں بحق
ملک بھر میں سیلاب سے تباہی کی رپورٹ جاری، 1ہزار 596 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 1 ہزار 596 افراد جاں بحق جبکہ 12 ہزار 863 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 20مزید شہری انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائی، آسٹریلیا کیلئے بُک پارسل سے آئس برآمد

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی کل تعداد 1 ہزار 596 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 3 افراد جبکہ سندھ میں 17 سیلاب زدگان جاں بحق ہوئے۔ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان سندھ میں ہوا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث 12 ہزار 863افراد زخمی ہوئے۔ 20 لاکھ 16 ہزار سے زائد گھر اور 392 پل تباہ ہو گئے۔ 13 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکیں بھی سیلاب کے باعث متاثر ہوئیں۔ 10 لاکھ 17ہزار سے زائد مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کردیا۔ جواں سال وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بھیک یا امداد نہیں، انصاف چاہئے۔ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ کا 2 روز قبل اپنے بیان میں کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ اب تک سیلاب کے باعث 3 کروڑ 50 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے، اس کے بعد تعمیرِ نو کی باری آئے گی۔ 

 

Related Posts