وزیر اعظم کی قرضوں کی ادائیگی کیلئے امیر ممالک سے فوری امداد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

نیو یارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے امیر ممالک سے فوری امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں پاکستان کو قرضوں کی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں۔ امیر ممالک سیلاب سے بچنے میں ہماری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردیدکردی

انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے۔ ہم نے یورپی یونین اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بات کی ہے کہ وہ پیرس کلب میں ہماری مدد کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریلیف کے بغیر عالمی برادری پاکستان سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کرسکتی ہے؟ یہ ناممکن ہے جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ انتہائی سخت معاہدے پر دستخط کیے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بھی پاکستان میں مہنگائی کا طوفان تھم نہیں سکا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سخت معاہدے میں پیٹرولیم اور بجلی پر ٹیکس عائد کرنا شامل ہے۔ 

 

Related Posts