دوران پیشی ملزم کو مبینہ طور پر پانی میں زہر دے دیا گیا، اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوران پیشی ملزم کو مبینہ طور پر پانی میں زہر دے دیا گیا، حالت بگڑ گئی
دوران پیشی ملزم کو مبینہ طور پر پانی میں زہر دے دیا گیا، حالت بگڑ گئی

راولپنڈی:سینٹرل جیل اڈیالہ سے پیشی پر ضلع کچہری لائے جانیوالے ملزم کی پانی پینے پر حالت غیر ہونے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی، ملزم نے کیا پیا تھا ہسپتال میں بلڈ سمپل لے لیئے گئے۔رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ ریس کورس میں درج گاڑی چوری و برآمدگی کے مقدمے میں پیشی پر جیل سے کچہری میں پیش کئے جانے والے حوالاتی کی پانی کی بوتل پینے سے حالت خراب ہوگئی۔

ملزم کی اہلیہ اور والدہ کے شور پر ملزم فیصل کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت اب خطرے سے باہر ہے، پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مشروب کی بوتل ملزم کی اہلیہ نے دی تاہم اس میں کیا ملایا گیا یہ رپورٹ آنے پر پتہ چل جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فیصل کارچوری کیس میں گرفتاری سے قبل اپنی ساس کو قتل کرنے لئے حملہ کرچکا ہے جس پر ملزم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف اسی تھانے میں اقدام قتل مقدمہ درج کروایا۔ تاہم اس کیس میں صلح کے باعث ملزم کو رہائی مل گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ملزمان کی گھر میں گھس کر ڈکیتی، تعاقب پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کے طور پر مشروب والی بوتل بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے تاکہ اسمیں موجود مشروب کا تجزیہ کرایا جا سکے، اسپتال میں ملزم کی حفاظت کیے لئے گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

Related Posts