کیا پاکستان میں ہم جنس پرستی کا قانون پاس ہوگیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا پاکستان میں ہم جنس پرستی کا قانون پاس پوگیا ہے؟
کیا پاکستان میں ہم جنس پرستی کا قانون پاس پوگیا ہے؟

اس وقت ملک میں ٹرانس جینڈر ایکٹ پر کچھ مذہبی جماعتوں کی طرف سے تنقید کی جارہی ہے اور اسے ملک میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

زیادہ تر لوگوں کا ایسا ماننا ہے کہ اس ٹرانس جینڈر ایکٹ کے ذریعے سے ملک میں ہم جنس پرستی کے قانون کی وکالت کی جارہی ہے۔

ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے؟

ٹرانس جینڈر ایکٹ اور خاص طور پر اس بل کی شق نمبر 3 کی ذیلی شق نمبر 2 کے ذریعے انتہائی خطرناک قانون سازی کی گئی۔جس میں یہ کہا گیا کہ کسی بھی شخص کی جنس کا تعین اس کی اپنی مرضی کے مطابق ہوگا۔

اس کا مطلب یہ ہو گا کہ کوئی مرد اٹھے اوراعلان کر دے کہ مجھ میں تو عورت والی حسیات پیدا ہو چکی ہیں لہٰذا آج سے مجھے عورت سمجھا جائے تو نہ صرف اس کے دعوے کو قبول کیا جائے گا بلکہ اس کے مطابق اس کو دستاویزات یعنی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ وغیرہ بھی جاری کیے جائیں گے۔

تنازعہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت سے اسمبلیوں، عدالتوں اور سوشل میڈیا پر چار سال گزرنے کے بعد اس پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیاگیا ہے۔اُن کے مطابق اس ایکٹ سے ملک میں ہم جنس پرستی کو فروض ملے گی اور ہم جنس پرست باآسانی ایک دوسرے سے شادی کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا اور ہم جنس پرستی

سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین کی جانب سے اس ایکٹ کی شدید مذمت کی جارہی ہے ، اُن میں سے اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ یہ ایکٹ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے ۔آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts