کیا ثروت گیلانی اور بھارتی اداکارہ پروین بابی رشتے دار ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ثروت گیلانی اور بھارتی اداکارہ پروین بابی رشتے دار ہیں؟
کیا ثروت گیلانی اور بھارتی اداکارہ پروین بابی رشتے دار ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش و خوبصورت اداکارہ ثروت گیلانی نے بھارتی اداکارہ اور ماڈل پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ثروت گیلانی ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔ 

پروین بابی 1970 اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ہندی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے پہچانی جاتی تھیں، وہ اپنے گلیمرس انداز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئیں اور اُس وقت وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔

ثروت گیلانی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ پروین بابی میری بڑی خالہ ہیں یہ سچ ہے، میں نے تقریباً بیس سال تک یہ راز چھپا کر رکھا ، میں اس پر شیخی نہیں مارنا چاہتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنے پس منظر کے بارے میں دکھاوا نہیں کرنا چاہیے۔

اُن کے مشہور ڈراموں میں آزر کی آئے گی بارات، میری ذات زرہ بے نشان ، ذخم، آہستہ آہستہ اور چڑیل شامل ہے۔ وہ فیچر فلم جوانی پھر نہیں آنی میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Related Posts