اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 121نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 109افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 609جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
دس منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنے والا ماسک مارکیٹ میں آگیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 945 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.87 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ 31 ہزار 894 ہوگئی جبکہ کورونا کے 72مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 22 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,945
Positive Cases: 121
Positivity %: 0.87%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 72— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 22, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 61 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 33ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں گزشتہ روز تک کورونا سے مجموعی طور پر 61کروڑ 81لاکھ 55ہزار 958افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ 33ہزار516افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 40ہزار194 افراد کی حالت گزشتہ روز تک تشویشناک رہی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23ہزار 854 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 34لاکھ 83 ہزار 660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔