عالمی برادری سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مسلسل تعاون کرے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے مسلسل تعاون پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدارتی ایلچی جان کیری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری طور پر امریکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کے کردار کا اعتراف کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاربن گیسز کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے 10 ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس سے بھی ملاقات کی۔

Related Posts