عالمی قوتیں کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ترک صدر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی قوتیں کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، طیب اردوان
عالمی قوتیں کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، طیب اردوان

جنیوا: ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں رکن ممالک سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے رکن ممالک سے مالی امداد کی اپیل کی۔

ترک صدر نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ لاکھوں افراد کا سب کچھ تباہ ہوگیا اور وہ کھلے آسمان تلے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فضائیہ نے ابھی نندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔

طیب اردوان نے امن کی فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کی سالمیت اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جس کے لیے عالمی برادری بھی ترکیہ کی مخلصانہ کاوشوں کی حمایت کرے۔

انہوں نے یوکرین روس جنگ پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ ہمیں ایک ساتھ مل کر ایک ایسا سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو فریقوں کو 7 ماہ سے جاری بحران سے نکلنے کا باوقار راستہ فراہم کرے۔

ترک صدر نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کو باوقار راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ اپنی تقریر سے قبل یوکرینی صدر سے گفتگو کے بعد کیا۔ قبل ازیں صدر طیب اردوان جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر روسی صدر سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صدر نے روس اور یوکرین کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے جنگ کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ یوکرین سے دنیا بھر کو اناج کی ترسیل کے معاہدے کے لیے بھی ترکیہ نے اقوام متحدہ، روس اور یوکرین کے درمیان معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

Related Posts