کراچی میں سابق شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر گڑھ میں دو خواتین اور معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا
مظفر گڑھ میں دو خواتین اور معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا

شہرِ قائد میں سابق شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جو تیزاب گردی کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے واقعے کے بعد چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی کا یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پیش آیا۔ ملزم فرحان نے پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب خاتون صائمہ پر تیزاب پھینکا اور جائے وقوعہ سے بھاگ نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:

 نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون ڈیوٹی کیلئے گھر سے نکلی تھیں، تیزاب پھینکنے کے نتیجے میں فرحان کی سابق اہلیہ کا چہرہ اور ہاتھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے بعد ملزم فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ پاک کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ رواں برس کے دوران کراچی میں تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج سے 2 ماہ قبل کراچی کے علاقے گلزارِ ہجری میں بھی نامعلوم افراد نے ایک خاتون کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا تھا اور فرار ہو گئے۔ 

آج سے 3 ماہ قبل یہ واقعہ گلزار ہجری اسکیم  33 سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں سہراب گوٹھ تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر آرہا تھا۔

Related Posts