بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں چل بسے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں چل بسے
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں چل بسے

بھارت کے مشہور و معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و اداکار راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اب تک وہ زیرِ علاج تھے اور اب اہلخانہ کی جانب سے اداکار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

راجو شری واستو کو یکم ستمبر کے روز وینٹی لیٹر پر اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب ان کا بخار باوجود علاج کے کم نہیں ہورہا تھا، تاہم آج 21 ستمبر کی صبح اُن کے اہلخانہ کی جانب سے کامیڈین کے انتقال کی خبر سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ تیلگو فلم کا ریمیک ہے؟

خیال رہے کہ راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گر پڑے جس کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔

یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسرسائز کر لی تھی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ راجو شری واستو بھارت کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980 سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک ہیں۔

اداکار کو بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی اور انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related Posts